خواجہ برادران احتساب عدالت پیش،کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی

  خواجہ برادران احتساب عدالت پیش،کیس کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں خواجہ برادران اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے الگ الگ مقدمات کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے کیس کی سماعت 14اکتوبر جبکہ پیپلز پارٹی کے راہنماراجہ پرویز اشرف کی 18اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں پیراگون سٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیاگیا،خواجہ سعد رفیق کی طرف سے عدالت کے دائرہ کارکو چیلنج کرنے کی درخواست پر امجد پرویز ایڈووکیٹ اور پراسیکیوٹر حافظ اسد اعوان نے اپنے دلائل مکمل کئے،عدالت نے وکلا ء کو14اکتوبر کو بری کرنے کی درخواست پردلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے،اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماراجہ پرویز اشرف کواحتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبر وپیش کیا گیا،ڈیوٹی جج نے ضروری کارروائی کے بعد ریفرنس پر مزیدسماعت بغیر کسی پیش رفت کے 18اکتوبرتک ملتوی کردی،گزشتہ روزعدالت میں مقدم کے دیگر 8 ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی۔

احتساب عدالت

مزید :

صفحہ آخر -