پیپلز پارٹی لاک ڈاؤن اور دھرنے کی سیاست کیخلاف ہے، پرویز اشرف

پیپلز پارٹی لاک ڈاؤن اور دھرنے کی سیاست کیخلاف ہے، پرویز اشرف

  

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لاک ڈاؤن اور دھرنے کی سیاست کے خلاف ہے، نئے انتخابات بھی مسئلے کا حل نہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پیر کو پارٹی کور کمیٹی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، ہم نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز بھی سیاستدانوں یا کارکنوں کو بددل نہیں کرتی اور جب کارکن اورعوام سڑکوں پر نکلتے ہیں تو تحریک بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سسٹم بچانے کی کوشش کی ہے اور پیپلز پارٹی کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے سسٹم کو خطرہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -