علم و تعلیم کیساتھ اعلیٰ اخلاق اور اچھا کردار لازم ملزوم،پیر نور الحق قادری

علم و تعلیم کیساتھ اعلیٰ اخلاق اور اچھا کردار لازم ملزوم،پیر نور الحق قادری

  

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ جس تعلیم میں اعلیٰ کردار نہ ہو وہ نا مکمل ہے،طلبہ کو کردار اور اخلاق کے بارے میں بتانا ضروری ہے،علم حاصل کرنے کے لئے رنگ، نسل اور مذہب کی کوئی قید نہیں ہے۔وہ یو ایم ٹی اسلامک سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامی تعلیمات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر علماء کرام،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اساتذہ کی عزت شاگردوں پر لازم ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں علم سے دوری ہمارے زوال کا سبب بنی،ہم تعلیم کے ساتھ تربیت پر زور نہیں دیتے جبکہ تربیت انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ طلبہ سے مخاطب ہونا میرے لیے باعث مسرت و فخر ہے،نبی کریم ؐکے اپنائے ہو ئے پیشے کو اپنانا ہمارے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا علم جس میں اعلی اقدار اور اخلاق نہ ہو وہ نہ مکمل ہوتا ہے،علم و تعلیم کے ساتھ اعلی اخلاق اور اچھا کردار کا ہونا لازم ملزوم ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اساتذہ کی تکریم طلبہ پر فرض ہے۔

پیر نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -