خیبر پختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

خیبر پختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت اور اس میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیا۔خیبر پختونخوا کے  ڈاکٹروں نے یہ اعلان ہفتہ کو ایک وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں کیا ہے۔ اس ملاقات میں کے پی کے ڈاکٹرز نے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کا اعلان بھی کیا۔پشاور سے جمیعت علمائے اسلام ف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے اسلام آباد مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔اس اہم ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تمام ڈاکٹرز احتجاج میں بھرپورشرکت کریں گے، ڈاکٹرز احتجاجی دھرنا کے دوران مارچ  کے شرکاء کو علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔مولانا فضل الر حمن نے اس موقع کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آزادی مارچ میں ہر طبقہ کے لوگ شریک ہوں گے۔
ڈاکٹرز،شرکت

مزید :

صفحہ آخر -