وزیراعلیٰ پنجاب کا میوہسپتال کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہونیوالے فہدکے ورثاء کیلئے 10لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا میوہسپتال کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہونیوالے فہدکے ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے میوہسپتال کی لفٹ میں پھنسنے والے 13سالہ لڑکے فہد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے10لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق لڑکے کے سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ/امداد 

مزید :

صفحہ آخر -