گٹکا کھانے اور فروخت کرنے پر 1سے 6سال قید، 5لاکھ جرمانے کی تجویز،سندھ اسمبلی میں بل پیش

گٹکا کھانے اور فروخت کرنے پر 1سے 6سال قید، 5لاکھ جرمانے کی تجویز،سندھ اسمبلی ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں گٹکے کے استعمال، بنانے، ذخیرہ اور فروخت کرنے کے خلاف بل پیش کردیا گیا۔سندھ اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں گٹکا کھانے پر ایک سے 6 سال کیلئے جیل بھیجنے اور ایک سے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔بل میں عوامی مقامات، کالجز، سکول اور سپتالوں میں گٹکے کا استعمال اور فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔خیال رہے کہ صوبے میں گٹکے کی خریدو فروخت پر پابندی عائدہے لیکن اس کے باوجود گٹکا سرعام فروخت کیا جاتا ہے۔سندھ اسمبلی میں قانون سازی پر وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ گٹکے کی فروخت پر پابندی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوتا لہٰذا اس پر باقاعدہ قانون بنا رہے ہیں۔

 گٹکا،بل پیش

مزید :

صفحہ آخر -