ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری قابل مذمت،تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے، بلاول 

 ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری قابل مذمت،تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے، بلاول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری کی مذمت  کی ہے،تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جاِئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گرفتار ڈاکٹرز کے ساتھ  حکومت کی جانب سے جاری ناروا سلوک  کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر امجد سمیت گرفتار ڈاکٹرز کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،گرفتار ڈاکٹرز سے ملاقات کی اجازت بھی نہ دینا فسطائی سوچ کی عکاس ہے۔  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ اگر ظلم و جبر سے حکومتیں قائم رہتیں تو آج تک فراعین، زار اورچنگیز خان کے خانوادے اقتدار میں ہوتے۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل اور گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کیا جاِئے.

مزید :

صفحہ اول -