مقبوضہ کشمیر میں ”سب اچھا ہے“کا بھارتی جھوٹ بے نقاب،امریکی سینیٹر کو دورہ کی اجازت نہ دی:واشنگٹن پوسٹ

مقبوضہ کشمیر میں ”سب اچھا ہے“کا بھارتی جھوٹ بے نقاب،امریکی سینیٹر کو دورہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر کرس ہولین نے بتایا کہ انہیں رواں ہفتے بھارت کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔امریکی سینیٹرکرس ہولین نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی جانب وادی میں کرفیو اور مواصلات کا نظام معطل ہوئے تیسرا مہینہ شروع ہوگیا۔امریکی ریاست میری لینڈ کے ڈیموکریٹ نمائندہ کریس ہولین نے بتایا کہ وہ خود مقبوضہ کشمیر جاکر زمینی حقائق کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔واضح رہے امریکی سینیٹرز کریس ہولین ان 50کانگریس ممبران میں شامل ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں امن و امان اور بھارتی فوجیوں کے ظلم و ستم سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ

مزید :

صفحہ اول -