کراچی، اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات،شہری اور ڈاکو دونوں لٹ گئے

کراچی، اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات،شہری اور ڈاکو دونوں لٹ گئے

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی جس میں شہری اور ڈاکو دونوں ہی لٹ گئے۔پولیس کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی میں ڈاکو نے شہری کا موبائل اور رقم جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹرسائیکل چھین لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا، صرف ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھر لیا اور موٹرسائیکل چھین لی۔بعدازاں شہری ملزم کو سیکورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کیلئے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016 میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -