انٹر نیشنل کارپٹ نمائش میں شرکت کیلئے 105عالمی درآمد کنند گان کی حتمی منظوری  

    انٹر نیشنل کارپٹ نمائش میں شرکت کیلئے 105عالمی درآمد کنند گان کی حتمی ...

  

لاہور(این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹ پاکستان اور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 15اکتوبر سے لاہور میں شروع ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے 105درآمد کنندگان کی حتمی فہرست کی منظوری دیدی جنہیں پاکستان آمد پر بہترین ہاسپیٹلٹی پیکج دیا جائے گا۔ ٹڈیپ کے افسران راؤ راحیل اور عرفان احمد، نمائش کے چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان اور دیگر پر مشتمل کمیٹی نے پاکستان آنے کے غیر ملکی خریداروں کی 160میں سے 105درخواستوں کی غوروخوض کے بعد حتمی منظوری د ی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ برس اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کی شرکت سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔ اجلاس میں چیئرمین کارپٹ ایسوسی ایشن محمد اسلم طاہر، وائس چیئرمین شیخ عامر سعید، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، سینئر مرکزی رہنما عبد الطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، محمد اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمائش کے انعقاد سے پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی عالمی سطح پر موثر مارکیٹنگ اور برآمدات کوفروغ ملے گا۔

اس طرح کی سر گرمیاں نہ صرف اندرون اور بیرون ملک  پاکستانی کارپٹ مصنوعات کے فروغ کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

مزید :

کامرس -