ورلڈ فیشن کنونشن آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا، ریڈی میڈ گارمنٹس

ورلڈ فیشن کنونشن آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا، ریڈی میڈ گارمنٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آن لائن)ورلڈ فیشن کنونشن آئندہ ماہ لاہور میں ہوگا۔ انٹرنیشنل اپیریل فیڈریشن (آئی اے ایف) کے ریجنل صدر اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے چیف کو آرڈینیٹر اعجاز اے کھوکھر نے کہا ہے کہ ورلڈ فیشن کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس حوالے سے ماہرین پر مشتمل کئی کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں 45 سے زائد ممالک کے تجارتی وفود کی شرکت متوقع ہے۔ جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ریڈی میڈ گارمنٹس  کے شعبہ کی ترقی اور قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن میں ٹیکسٹائل ویلیو چین کی ملکی صنعت بھی بھرپور شرکت کررہی ہے۔ اعجاز اے کھوکھر نے کہا کہ کنونشن کے کامیاب انعقاد سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد ملے گی اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے اقتصادی مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ آئی اے ایف کے ریجنل صدر نے کہا کہ ویلیو چین کی مقامی صنعت کو اس عالمی ایونٹ سے استفادہ کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ کنونشن میں بین الاقوامی سطح کے معروف فیشن ڈیزائنرز‘ درآمدکنندگان اور برانڈز شرکت کریں گے۔ اعجاز اے کھوکھر نے کہا کہ ورلڈ فیشن کنونشن کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخیص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری کے برآمدکنندگان اور درآمد کنندگان کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی جس سے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی ملکی برآمدات کے فروغ میں معاونت حاصل ہوگی۔

مزید :

کامرس -