کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم شروع

کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی)حکومتی ہدایات کی روشنی میں جائیکا، پیڈااور محکمہ اصلاح آبپاشی کے اشتراک سے کسانوں کو نہری پانی کی بچت کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اصلاح آبپاشی کے ترجمان نے بتایاکہ اس منصوبہ کے تحت کسانوں کی آبی ضروریات کو پوراکرنے اور آبپاشی کے ضمن میں ان کی معاونت سمیت پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے خصوصی تربیتی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ حال اور مستقبل میں درپیش آنیوالے پانی کی کمی جیسے سنگین مسائل سے کسی ممکن حد تک نمٹاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد، ڈی جی خان، بہاولنگر اور دیگر شہروں کی راجباہوں پر ابتدائی طور پر اقدمات کر کے پانی کی لیکج اور اس کا ضیاع روکا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوران کسانوں اور کاشتکاروں کو پانی کی بچت کیلئے لیزر لینڈ لیولنگ، بیڈ اینڈ فرو، سپرنکلز، ٹنل اور ڈرپ اریگیشن کے طریقوں سے بھی روشناس کروایاجائیگا جس سے پانی کی 50فیصد سے زائد بچت ہو گی جبکہ اس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی آمدن میں بھی بہتری آئے گی۔

مزید :

کامرس -