27 اکتوبرکو قوم نااہل حکمرانوں سے نجات پائے گی،عطاء الحق درویش

27 اکتوبرکو قوم نااہل حکمرانوں سے نجات پائے گی،عطاء الحق درویش

  

صوابی(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے وزیراعلی محمودخان کے جے یو آئی کا آزادی مارچ اور دھرنا روکنے کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کے چکراتے سر،جھولتے بدن اور لڑکھڑاتے قدموں پر قائم حکومت میں اتنا دم خم نہیں کہ جمعیت علماء اسلام کے سرفروش،جانباز،باطل شکن اور مجاہد صفت کارکنوں کے قافلوں کو روک سکے انہوں نے ایک بیان میں واضح کیا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم کے مطابق انشاء اللہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی سرزمین پر تاریخ ساز، یادگار اور فقیدالمثال مارچ اور دھرنا میں عوام کا سمندر امڈ آئے گا اور ناکام ترین،بدنام ترین اور رسواترین نیازی حکومت کو خس وخاشاک کی طرح بہا کر دم لیں گے انہوں نے واضح کیا کہ خان کی جعلی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور کارکن نئے عزم اور جذبہ کے ساتھ دھرنا کی تیاری کرکے دن رات ایک کرکے کام کریں انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا اور حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکال کر قوم کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے

مزید :

صفحہ آخر -