عقیل کریم ڈھیڈھی کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا جائے، عبد الرحیم جانو 

        عقیل کریم ڈھیڈھی کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا جائے، عبد الرحیم جانو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری FPCCIکے سابق سینیئر نائب صدر اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو نے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اپیل کی ہے کہ عقیل کریم ڈھیڈھی کو مشیر برائے معاشی امور اور سرمایہ کاری مقرر کیا جائے اور ان کے وسیع تجربے کو ملک کے اجتماعی مفاد کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی تاجر برادری کے اہم رہنما، خالص قوم پرست اور مہربان شخصیت ہیں۔اس کے علاو ہ معاشی اور سماجی بہتری کیلئے انکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ وہ ملک پر آنے والی ہر آزمائش کی گھڑی، چاہے وہ سیلاب کی صورت میں ہو یا زلزلے کی صورت میں وہ ہر وقت ملک کی عوا م کی خدمت کیلئے آگے رہتے ہیں۔ انہوں نے سماجی بہبود کے کئی شعبے مثلاََ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کیلئے میرج بیورو، شعبہ تعلیم، بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کرنے کیلئے امپلائمنٹ اور اس کے علاوہ دیگر کئی شعبہ جات تشکیل دیئے ہیں جو ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ اور ضرورتمند افراد کی بہتری کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ عقیل کریم ڈھیڈھی جو کہ میمن لیڈر شپ فورم (MLF)کے سر پرست اعلیٰ بھی ہیں انہوں نے ساری دنیا کے مختلف سیکٹر سے تعلق رکھنے والے میمن برادری کے افراد کو 16تا 19جنوری 2020کراچی میں ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں شرکت ی دعوت دی ہے۔ جس میں امید ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کانفرنس کے پانچ سیشن میں سے کوئی ایک سیشن میں شرکت فرمائیں گے۔
 اور دنیا کے اہم سر مایہ کاروں کو پاکستان میں سر مایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کریں گے۔ میمن لیڈرشپ کانفرنس (MLC)موجودہ حکومت کے زیر سر پرستی خوشحال پاکستان کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ گورنر سندھ جناب عمران اسماعیل صاحب اس کانفرنس کے سر پرست ہیں۔ اس کانفرنس کے پانچ سیشن میں ساری دنیا سے 30اہم اسپیکرز اس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں پورے پاکستان سے ہر سیکٹر سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کے افراد شرکت فرمائیں گے۔ 

مزید :

کامرس -