سندھ اسمبلی: تمام ارکان  کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی 

سندھ اسمبلی: تمام ارکان  کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو ایک گھنٹہ تاخیر سے اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت میں شروع ہوا۔کارروائی کے آغاز میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتاز نے اپوزیشن ارکان کے گلے شکوے پر تمام ارکان کی سلامتی کی دعا کی۔ تحریک لبیک کی خاتون رکن ثروت فاطمہ نے کشمیر اور کشمیریوں کی سلامتی کے لئے دعا کی درخوست کی۔شازیہ سنگھارنے لیاری کے سینئر صحافی شریف جھنگیاں کی مغفرت کے لئے کہا۔جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے ڈکیتی کی واردات میں طالبہ کی ہلاکت پر دعائے مغفرت کے لئے استدعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -