سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن  شروع ہوچکاہے،علی اکبر گجر 

سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن  شروع ہوچکاہے،علی اکبر گجر 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال قوم کو موجودہ حکمرانوں سے نجات مل چکی ہوگی اور پاکستان میں مسلم لیگ(ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی خدمت کا نیا سفر شروع کریں گی. عوام کو نا اہل حکومت کی نا اہلیوں سے نجات بہت قریب ہے. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے اپنے دفتر میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں کے وفود  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا۔ قوم کے اعتماد کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) غیر آئینی غیر قانونی حکومت سے عوام کو نجات دلائے گی. میاں محمد نواز شریف کے صبر اور تدبر نے حکمرانوں کی قبل از وقت روانگی آسان کردی. آئندہ سال پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی کی نوید لے کر آئے گا. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی دوتہائی اکثریت سے منتخب حکومت کے خلاف سازشیں درحقیقت بائیس کروڑ پاکستانیوں کے خلاف سازشیں تھیں جن کا مقصد عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کے کے ذریعے غلام بنا کر پاکستان کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنا تھا. قوم نے دیکھ لیا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے یو ٹرن خان نے ایک سال میں پاکستان کی پھلتی پھولتی معیشت کو جام کر کے رکھ دیا

مزید :

صفحہ آخر -