چہلم امام حسینؓ،جلوس کی سکیورٹی  کے حوالے سے اجلاس 

چہلم امام حسینؓ،جلوس کی سکیورٹی  کے حوالے سے اجلاس 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس ساؤتھ میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے جلوس کی  سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں  ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹ کے پولیس افسران و رینجرز کے افسران، مختلف شیعہ تنظیموں کے منتظمین اور سوک اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی.۔اجلاس  میں ڈی آئی جی ساتھ شرجیل کھرل نے آ ٹھ نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں میں پولیس و رینجرز اور تمام سوک اداروں کی سیکیورٹی اور انتظامات کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔اجلاس میں چہلم کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اختتام میں ڈی آئی جی ساتھ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -