جے ڈاٹ کے ڈالمین مال کلفٹن میں آؤٹ لیٹ کا افتتاح

جے ڈاٹ کے ڈالمین مال کلفٹن میں آؤٹ لیٹ کا افتتاح

  

کراچی (پ ر)جے ڈاٹ نے ڈالمین مال کلفٹن کراچی میں نئے اور زیادہ بڑے اسٹور کاافتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں ایک شاندارافتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز معززگورنر سندھ عمران اسماعیل نے فیتہ کاٹ کرکیا۔یہ اسٹور گزشتہ سائز کے مقابلے میں تقریباََ دگنا ہے اور 4,200مربع فٹ پر محیط ہے۔اس بناء پر اس علاقے میں اس اسٹور کی وسعت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس میگا اسٹور میں مردوں، خواتین اور بچوں کے کپڑے،دیگر لوازمات، خوشبویات اور کاسمیٹک نہایت خوبصورت سجاوٹ اور جدید اسٹائل کے ساتھ رکھی گئی ہیں۔ٓاس شاندار افتتاحی تقریب میں ملک کی مشہورو نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں شاہد آفریدی،فہد مصطفےٰ، اقرارالحسن، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم شامل ہیں۔اسٹور کے افتتاح کے بارے میں تقریرکرتے ہوئے جی ایم مارکیٹنگ یاسین یوسف نے کہا،"نیا اسٹورفیشن،آرٹ اور کلچر کی دنیا میں نئی اور منفرد تخلیقات پیش کرنے کے سلسلے کا ایک قدم ہے۔ ہمارا عزم ملکی اور بین الا قوامی برانڈہونے کے سا تھ ساتھ پاکستان کا نام روشن کرنا بھی ہے۔ ہم نہ صرف منفرد شاپنگ کا احساس پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار اداکرنے میں کوشاں ہیں " J. نے اپنے اس نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر 5اور6اکتوبر2019کو اپنی تمام پروڈکٹس پر 25%کے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -