سلیکٹڈ وزیر آعظم کے پاس انتقام کیلئے نیب اور بد زبانی کیلئے فردوس اعوان ہیں

  سلیکٹڈ وزیر آعظم کے پاس انتقام کیلئے نیب اور بد زبانی کیلئے فردوس اعوان ہیں

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے روز مرہ کی اشیائے خور ونوش کی قیمتوں سمیت ٹرین اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوجاتا ہے حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتے ہی یہاں قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جاتا۔ اس لئے حکومت عالمی منڈی کے مطابق پاکستان میں پیٹرول قیمتوں میں کمی اور اس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی حکومت پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کے طورپر ڈیزل پر 40 اور پیٹرول پر 38 روپے وصول کر رہی ہے جو کہ ظلم و نا انصافی کے مارے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -