عدالت نے سابق ایم پی اے شیرازوحید کو بری کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف مواد کی تقسیم کے مقدمے میں سابق رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید و دیگر ملزمان کو بری کردیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملک مخالف مواد کی تقسیم سے متعلق سابق رکن سندھ اسمبلی ملزم شیراز وحید و دیگر کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شیراز وحید سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ شیراز وحید سمیت 7 ملزمان نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ مقدمے میں ملزمان میں شیراز وحید، علی حسن، نعیم شمشاد، دانش سعید، شعیب، مبین اور دیگر شامل ہیں۔شیراز وحید کیخلاف سائٹ سپر ہائی وے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شیراز وحید پر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر کی سی ڈیز تقسیم کا الزام تھا۔