ہمیشہ نیا سیکھنے،بہتر کرنے کی جدوجہد میں رہتی ہوں،عذرا آفتاب

  ہمیشہ نیا سیکھنے،بہتر کرنے کی جدوجہد میں رہتی ہوں،عذرا آفتاب

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمیشہ نیا سیکھنے اور بہتر کرنے کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہوں۔وقت سے قبل ہی عزت اور شہرت قسمت والوں کو ہی ملتی ہے۔نیا سال میرے لئے مزید کامیابیوں لے کر آیا ہے۔میری کئی ڈرامہ سیریلز ٹی وی پر آن ایئر ہیں یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔دوران ریکارڈنگ سیٹ پر فیملی جیسا ماحول ملنے سے حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے۔اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والے اچھے اور بااخلاق افراد ہوں گے تو آپ چوبیس گھنٹے بھی کام کر سکتے ہیں۔میرے نئے ڈراموں کا بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔فلم ”کاف کنگناں“میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -