احسن خان اور مہوش حیات امریکہ میں ایوراڈ شو میں پرفارم کرینگے

  احسن خان اور مہوش حیات امریکہ میں ایوراڈ شو میں پرفارم کرینگے

  

لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان اور مہوش حیات امریکہ میں ہونے والے ہم ٹی وی کے ایوراڈ شو میں پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔اداکار احسن خان نے کہا کہ سنیماو فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے فلمی شائقین کو ملکی فلموں کو سپوٹ کرنا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی فلمیں تیار ہوں اور پاکستان میں ملکی فلمیں ہی ریلیز ہوسکے فلم پروڈکشن زیادہ ہونے سے بے روزگاری میں کمی ہونے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔آج کل زیادہ تر فلمیں کم اور ڈرامے ہی بن رہے ہیں۔کسی ڈرامے کی ایک قسط کو فلم کا نام دے دیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے وہ فلم جلد ہی سینما سے اتار لی جا تی ہے جبکہ دوسری جانب اداکار کی ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ نے مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ڈاکٹر یونس بٹ کی تحریر کی ہوئی اس سیریل کی ڈائریکشن مظہر معین نے دی۔ڈرامہ سیریل’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں احسن خان نے ٹائٹل رول کیا ہے جن کے ہمراہ ریحان شیخ، نمرہ شاہد، جاوید شیخ،حنا بیات اور رمشاخان سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -