آبی ذخائر کے اضافہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے حاجی محمد حنیف

آبی ذخائر کے اضافہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے حاجی محمد ...

  

لاہور(این این  آئی)  پاکستان کے جنوب مشرقی حصہ میں سالانہ 125 ملی میٹر جبکہ شمال مغرب میں 750 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ بارش سے ملک کو سالانہ 32 ارب مکعب میٹر پانی حاصل ہوتا ہے۔ شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے صدر حاجی محمد حنیف نے کہا کہ ملک میں 9 لاکھ ٹیوب ویلز کے ذریعے 59 ارب مکعب میٹر پانی حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تربیلا اور منگلا ڈیمز اور 48 بڑی نہروں اور 19 بیراجوں سے مجموعی طور پر 71 ارب مکعب میٹر پانی حاصل ہوتا ہے۔ سال 2000ء میں زرعی شعبہ میں پانی کی کل کھپت 69 فیصد، صنعتی شعبہ میں 23 فیصد اور گھریلو صارفین کی کھپت 8 فیصد تھی لیکن 2016ء تک زرعی شعبہ کی پانی کی کھپت 88.9 فیصد، صنعتی شعبہ میں 3.4 فیصد اور گھریلو صارفین کی 6.5 فیصد ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ1950ء میں ملک میں اوسط فی کس پانی کی دستیابی 5300 مکعب میٹر تھی جو 2015ء میں 1014 کیوبک میٹر تک کم ہو گئی۔ ملک میں پانی کی شدید قلت کے مسائل کا سامنا ہے جس کے تناظر میں آبی ذخائر کے اضافہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -