کراچی، بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسہ کی چھت گر گئی، 9 بچے زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی، بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسہ کی چھت گر گئی، 9 بچے زخمی، ہسپتال منتقل
کراچی، بلدیہ یوسف گوٹھ میں مدرسہ کی چھت گر گئی، 9 بچے زخمی، ہسپتال منتقل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں مدرسے کی چھت گرنے سے 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران سے بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں واقع مدرسے کی تیز ہواﺅں کے سبب ٹین کی چھت گر گئی جس کی زد میں آ کر 9 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ناظم مدرسے کا کہنا ہے کہ ٹین کی چھت تیز ہواو¿ں سے گری، بچے بلوچستان کے علاقے تربت اور ذامران کے رہائشی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -