بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ نکل آیا

بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ نکل آیا
بیوہ خاتون کا کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ نکل آیا

  

کراچی(ویب ڈیسک) بے نامی اکاؤنٹس کے بعد اب ایک خاتون کی کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیداد کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئے روز کسی نہ کسی غریب فرد کے نام بنے جعلی اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوتا ہے رہتا ہے، جعلی بینک اكاؤنٹس كی وبا ابھی رکی نہیں کہ اب کراچی میں بے نامی جائیداد کا بھی انکشاف ہوا ہے، اور اس حوالے سے نیب کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے شاہ فیصل کالونی کی رہاشی بیوہ خاتون کو نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کا کراچی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ ہے، جس کی تحقیقات کے لئے اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے شاہ فیصل کی رہائشی بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں نیب اسلام آباد کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کا کراچی کے پوش علاقے میں 320 گز کا پلاٹ ہے جس کی مالیت 80 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میں بیوہ ہوں اور اس وقت اپنے بھائی کے گھر مقیم ہوں، نیب نے نوٹس میں مجھے اسلام آباد طلب کیا ہے جب کہ میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ بھی نہیں، اگر نیب نے مجھ سوالات یا تحقیقات کرنی ہے تو مجھے کرایہ دیا جائے، اگر میرا کوئی پلاٹ ہوتا تو میں کراچی کی غریب بستی میں رہائش پذیر نہ ہوتی۔دوسری جانب نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کے نام پرکراچی کے مہنگے علاقے میں تین سو بیس گز کا پلاٹ ہے، پلاٹ کڈنی ہل پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرکے نکالا گیا اور اسے گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے دور میں الاٹ کیا گیا، پلاٹ کی موجودہ مالیت اسی کروڑ سے زائد ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -