"معذرت، اے سی اور آئی پیڈ نہیں دے سکتے" فریال تالپور کو جیل حکام نے جواب دیدیا

"معذرت، اے سی اور آئی پیڈ نہیں دے سکتے" فریال تالپور کو جیل حکام نے جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولیات دینے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمیشرہ فریال تالپور سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت جمع کروا دی ہے، رپورٹ میں اڈیالہ جیل حکام نے فریال تالپور کو اے سی اور آئی پیڈ کی سہولتیں دینے سے معذرت کرلی ہے۔جیل حکام نے رپورٹ میں فریال تالپور کو فراہم کردہ سہولتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ایسے ملزموں کو ماضی میں آئی پیڈ دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی اس لیے ملزمہ کو آئی پیڈ فراہم نہیں کیا جاسکتا۔