پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر نیب سکھر کے ریڈار پر آگئے ،انکوائری شروع

پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر نیب سکھر کے ریڈار ...
پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر نیب سکھر کے ریڈار پر آگئے ،انکوائری شروع

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش بھی نیب سکھر کے ریڈار پر آگئے ،نیب سکھر نے سردار محمد بخش مہر کیخلاف انکوائری کا آغاز کردیا،نیب ذرائع کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ،سردار محمد بخش مہر پر سرکاری ریکارڈ میں خوردبردکا الزام ہے،نیب سکھر نے ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے محمد بخش مہر کی زمین کا ریکارڈ طلب کرلیا،محمد بخش مہر کی 2030 ایکڑاراضی زرعی زمین سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -