نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں سسٹم اپلیکشن پروڈکٹس (SAP) کو بی بی اے اور یم بی اے کورس کا حصہ بنا دیا

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں سسٹم اپلیکشن پروڈکٹس (SAP) کو بی ...
 نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میں سسٹم اپلیکشن پروڈکٹس (SAP) کو بی بی اے اور یم بی اے کورس کا حصہ بنا دیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)  نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس میںسسٹم اپلیکشن پروڈکٹس (SAP) کو بی بی اے اور یم بی اے کے کورس کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ پرو فیشنل ڈگری کورسز جس سے مارکیٹ میں ان کےلئے نوکری حاصل کرنے اور کاروبار کرنے کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ گزشتہ روز ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور این سی بی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔جس کے تحت بزنس کے طلبا کو ایس اے پی کی تعلیم دی جاۓ گی ۔ادھرڈاکٹر اعجاز قریشی ریکٹر نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے بزنس سکول کے شائع کردہ جرنل جس میں ریسرچ پیپر چھپتے ہیں کا ایڈوائزری کونسل کا ممبر بنایا گیا ہے۔ یہ پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے  کہ بہت بڑے مغربی تعلیمی ادارے کے جرنل میں شائع کردہ پیپرز کے معیار کو بہتر بنانا اور اپنی رائے سے اس کے مواد کو تخلیقی رنگ دینا قابل تحسین کام ہے۔ اور یہ اعزاز پاکستانی ڈاکڑر اعجاز قریشی ریکٹر این سی بی اے اینڈ ای نے حاصل کیا ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -