ایل اوسی پارکرنانئے وارزون میں جانے کے مترادف ہوگا،چاہتاہوں فضل الرحمان 27اکتوبرکی تاریخ موخرنہ کریں،فواد چودھری

ایل اوسی پارکرنانئے وارزون میں جانے کے مترادف ہوگا،چاہتاہوں فضل الرحمان ...
ایل اوسی پارکرنانئے وارزون میں جانے کے مترادف ہوگا،چاہتاہوں فضل الرحمان 27اکتوبرکی تاریخ موخرنہ کریں،فواد چودھری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والوں کاایل اوسی کی جانب جانا ہمارے لئے چیلنج ہے،ایل اوسی پارکرنانئے وارزون میں جانے کے مترادف ہوگا،آزادکشمیرمیں لوگوں کے جذبات بہت بھڑکے ہوئے ہیں،وزیراعظم نے کشمیرمعاملے سے جڑے خطرات سے اقوام متحدہ میں آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مودی سرکارٹس سے مس نہیں ہورہی، کشمیرمیں مودی کوکونسلرکی حمایت بھی حاصل نہیں،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر صرف تشویش کا اظہار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعظم کئی بار بھارت کومذاکرات کی دعوت دے چکے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عیدپرخیبرپختونخوامیں ہماراکیلنڈرتسلیم نہیں کیاگیا،ہم نے گوادر،پسنی میں چاندنظرآنے کی تصاویرجاری کیں،بعدمیں انہیں معافی مانگنی پڑی،وفاقی وزیرنے کہا کہ صفرکے چاندکے غلط اعلان پررویت ہلال کمیٹی کومعافی مانگنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ ملک کاایسا بے شعورطبقہ ہے جس سے بات ہی نہیں کی جاسکتی،عقل اورعلم ہی ہمیں آگے لےجاسکتاہے، فواد چودھری نے کہا کہ جہلم میں بائیوٹیکنالوجی کابڑا منصوبہ لگارہے ہیں،لاہورمیں پانی نیچے جارہاہے،پنجاب حکومت کووارننگ جاری کی،ایل ڈی اے اورسی ڈی اے کوواٹرری چارج کی آفرکی،گیزرکیلئے کچرے سے گیس بنانے کی تجویزدی ہے،ہوسکتا ہے مستقبل میں تاریں اور کھمبے ختم ہوجائیں،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں ڈرونزکے ذریعے سپرے کیاجاسکتاہے،وزیراعظم سے ڈرون پرپابندی ہٹانے کیلئے درخواست کی ہے،انہوں نے کہا کہ دلی کی لائن فالو کرنے والے سیاستدان جیلوں میں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں،جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں،ہم روز کہتے ہیں کہ پیسے دو اور ابولو،زرداری،نوازشریف کی بغیرپلی بارگین رہائی اپوزیشن کامطالبہ ہے،چاہتاہوں فضل الرحمان 27اکتوبرکی تاریخ موخرنہ کریں،ان کا کہناتھا کہ فضل الرحمان مارچ موخر یاتاریخ کوطول دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -