دواﺅں کی قیمتوں میں اضافے پر مریض پریشان،ٹیسٹ ،ایکسرے بھی مہنگے

دواﺅں کی قیمتوں میں اضافے پر مریض پریشان،ٹیسٹ ،ایکسرے بھی مہنگے
دواﺅں کی قیمتوں میں اضافے پر مریض پریشان،ٹیسٹ ،ایکسرے بھی مہنگے

  

لاہور (ویب ڈیسک )ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے غریب عوام پر بوجھ مزید بڑھ گیا ہے اور روزانہ سینکڑوں مریض دوائی خریدنے کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ،دواوں کی قیمتوں میں اضافے پر مریض پریشان،ٹیسٹ ،ایکسرے بھی مہنگے ہوگئے ہیں، میڈیکل اسٹوروں پر کوالیفائیڈعملہ موجود نہیں،رجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ طے کردہ قیمتوں سے تجاوز کی اجازت نہیں،ملک کے 95فیصد میڈیکل اسٹوروں پر نہ تو کوالیفائیڈ پرسن موجود ہے اور نہ ہی کسی سرکاری ویب پر عوام کے لئے ادویات کی درست قیمتیں موجود ہیں جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی لوٹ مار کا شکار ہو جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار مختلف ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں ’ پیشنٹ رائیٹس فورم کے سربراہ ’اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیامیو ہسپتال کی او پی ڈی میں شیخوپورہ سے آنے والے محمد حسن نے بتایا کہ میں اپنی والدہ کو شوگر کا علاج کروانے کےلئے ہسپتال آیا ہوں ڈاکٹر نے چیک کر کے دوائی لکھ دی ہے جو مجھے نجی میڈیکل اسٹور سے لینی ہے جس کی سکت نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -