معروف پاکستانی سیاستدان کو دھمکانے کیلئے گولیاں بھیج دی گئیں

معروف پاکستانی سیاستدان کو دھمکانے کیلئے گولیاں بھیج دی گئیں
معروف پاکستانی سیاستدان کو دھمکانے کیلئے گولیاں بھیج دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم کے سابقہ رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو دھمکانے کے لیے گولیاں بھیج دی گئیں ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گذری تھانے کی حدود میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما و سابق رکن ِ قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خیابانِ مجاہد میں واقع گھر کے احاطے میں کھڑی ان کی گاڑی سے لٹکی ہوئی تھیلی بر آمد ہوئی جسے کھولنے پر معلوم ہوا کہ ا سمیں ایک پرچی جس پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکی اور ساتھ نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں بھی بر آمد ہوئیں۔