محکمہ تعلیم عمر کوٹ کی جانب سے جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے آفر آڈر کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

محکمہ تعلیم عمر کوٹ کی جانب سے جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے آفر آڈر کی ...
محکمہ تعلیم عمر کوٹ کی جانب سے جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے آفر آڈر کی تقسیم کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

  

عمرکو ٹ ( سید ریحان شبیر )  محکمہ تعلیم ضلع عمرکوٹ کی جانب سے جونئیر ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے آفر آڈر کی تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب سوریہ بادشاہ کامپلیکس کے ہال میں منعقد کی گی، تقریب میں پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر اور پی پی ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاہ نے مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر نے کہا کہ حکومت سندھ نے میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ مقرر کئے ہیں اور امید ہے کہ دیگر محکموں میں بھی میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہر قوم کی ترقی کا راز تعلیم ہے جو قومیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں ان کے ملک ترقی کرتے ہیں اور ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں تعلم، صحت،صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحاتی بنیاد پر کام کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے میل و فیمل اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ دی گی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں، اس موقع پر پی پی ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ایک معزیز پیشہ ہے اور ضلع میں تعلیم کو عام کرنے کے لیے ان کو اور ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں اور آج جن اساتذہ کو آفر آڈر دئے جا رہے ہیں وہ تمام میرٹ پر پاس ہوئے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے طالب علموں کو محنت اور لگن کے ساتھ معیار ی تعلیم دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں تعلیم کو عام کرنے کیلے اور بند اسکولوں کو کھولنے کے لیے ترجیحاتی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے نتائج اچھے مل رہے ہیں، اس موقع پر 127 میل و فیمل امیدواروں کو جونئیر ایلیمنٹری سکول ٹیچر کے آفر آڈر دئے گے جس میں تعلقہ عمرکوٹ کے 68، تعلقہ پتھورو کے 18، تعلقہ سامارو کے 12 اور تعلقہ کنری کے 29 امیدواروں نے آفر آڈر وصول کئے، اس موقع پر تقریب سے وائس چیرمین ضلع کاؤنسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں حق نواز شر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ضلع کاؤنسل ممبر سید امیر علی شاھ، اسسٹنٹ کمشنرجھامن داس سونی، ڈی او سکینڈری بلاول کنبھر، ڈی او پرائمری دوارکو مل، چاروں تعلقوں کے ٹی اوز اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -