نوکری کرنے کے لیے ابوظہبی گئی بنگلہ دیشی لڑکی زندگی کا بڑا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گئی، خوشخبری مل گئی

نوکری کرنے کے لیے ابوظہبی گئی بنگلہ دیشی لڑکی زندگی کا بڑا خواب پورا ہونے کے ...
نوکری کرنے کے لیے ابوظہبی گئی بنگلہ دیشی لڑکی زندگی کا بڑا خواب پورا ہونے کے قریب پہنچ گئی، خوشخبری مل گئی

  


ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) قرضوں کے بوجھ تلے دبی 26سالہ بنگلہ دیشی لڑکی پریا اختر روزگار کے لیے چند ماہ قبل ابوظہبی گئی اور گھریلو ملازمہ کی نوکری کر لی۔ ابوظہبی جا کر کام کرنے کے پیچھے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ وہ کسی طرح اپنا قرض چکا لے، جو اس نے اپنی بیمار بیٹی کے علاج کے لیے لیا تھا، لیکن ابوظہبی میں اس کا وہ خواب پورا ہونے کے قریب ہے کہ بنگلہ دیش میں جس کے پورا ہونے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس کا خواب سٹیج پر ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈانس پرفارمنس دینا تھا اور یہ اسے یہ موقع ابوظہبی میں رواں ہفتے ملنے جا رہا ہے جہاں وہ 3ہزار سے زائد لوگوں کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔

پریا اختر کا کہنا تھا کہ ”ڈانس کا مجھے بچپن ہی سے شوق تھا۔ میں سکول میں بھی ڈانس کیا کرتی تھی مگر مجھے 11ویں جماعت سے تعلیم چھوڑنی پڑ گئی، میری شادی ہو گئی اور میرا ڈانسر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ جب میں متحدہ عرب امارات آ رہی تھی تو میرے ذہن میں قرض کی رقم ہی تھی۔ میں نہیں جانتی تھی کہ یہ ملک اس حیران کن طریقے سے میرے خواب کو تعبیر میں بدل دے گا۔ “

پریا اختر کو ابوظہبی میں اتنی جلدی یہ موقع ملنے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی ایک گھریلو ملازمہ کے سامنے ڈانس کرتی تھی، جب وہ کام سے فارغ ہوتیں اور اپنے اپارٹمنٹ پر آتیں۔ اس کی ساتھی نے ایک روز اس کے ڈانس کی ویڈیو موبائل فون پر بنائی اور دیگر متعدد سہیلیوں کو بھیج دی۔ وہ سب کی سب بھی ابوظہبی میں گھریلو ملازمائیں ہی تھیں۔ ان میں سے ایک لڑکی ’جونیا میتھیو‘ کی دوست تھی۔ جونیا میتھیو ’سٹائل ڈیوا‘ کی بانی ہیں جو کہ ایک فیس بک گروپ ہے اورمتحدہ عرب امارات میں گزشتہ پانچ سال سے ڈانس کے ایونٹس بھی آرگنائز کر رہی ہے۔ اس نے پریا کا رقص دیکھا تو اسے موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

جونیا کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے پریا کا ڈانس دیکھا تو میں حیرت سے مبہوت رہ گئی۔ اس کے رقص کی ویڈیو دیکھ کر مجھے نورا فتحی کی یاد آ گئی۔ چنانچہ میں نے اس کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا اور اب وہ اگلے ہفتے سٹیج پر پرفارم کرنے جا رہی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...