بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے کتنی خواتین کو اٹھالیا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے کتنی خواتین کو اٹھالیا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کے ...
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر سے کتنی خواتین کو اٹھالیا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ تقریروں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا ،سینکڑوں کشمیری شہید ہوگئے ہیں اور 300سے زائد بیٹیوں کو بھارتی فوج نے اٹھا لیاہے ۔

لاہورمیں کشمیر بچاﺅ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ عمران خان اقوام متحدہ گئے لیکن ڈاکٹر عافیہ پر ایک لفظ نہیں بولے ، تقریروں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا سینکڑوں کشمیری شہید ہوگئے ہیں اور 300 سے زائد بیٹیوں کو بھارتی فوج نے اٹھا لیاہے ۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی ، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں سے بھی لوگ کشمیرکیلئے نکل رہے ہیں۔27ستمبر کے بعد آج 6اکتوبر آگیا کشمیر سے کرفیونہیں ہٹایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ خیال تھا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم کی تقریر ان کا پیچھا کررہی ہے ، تقریر وزیر اعظم کوتلاش کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -