وزیر اعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

وزیر اعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں ؟ فردوس عاشق ...
وزیر اعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے کیا کر رہے ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ سیاسی لٹیروں نے معاشرے میں کرپشن  کا وائرس پھیلا کر ملک کو لوٹا،وزیراعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کو ملک کے عوام کا درد اور احساس ہے،سیالکوٹ میں بھی صحت انصاف کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں،صحت انصاف کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا ہو گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ  احساس پروگرام کے تحت صحت کارڈ دینے کا سلسلہ جاری ہے،آئندہ ڈیڑھ سال میں 2کروڑ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہونگے، حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے پر عزم ہے،وزیراعظم عمران خان غریبوں کےدکھوں کامداواکرنے کے  لئے پر عزم ہیں، پنجاب میں صحت اصلاحات پروگرام پر کام جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ، خوشحال ملک بنے گا،وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،سیاسی لٹیروں نے معاشرے میں کرپشن  کا وائرس پھیلا کر ملک کو لوٹا۔معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ملک سے کرپشن کا وائرس ختم کرنے کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،ملک کی معیشت درست سمت میں رواں دواں ہے،حق دار تک اس کا حق پہنچانا تحریک انصاف کا عزم ہے۔فردوس عاشق اعوان  نے اعلان کیا کہ سیالکوٹ کو خوشحال ضلع بنائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -