نوجوان نے نابالغ لڑکی کا ریپ کردیا، متاثرہ نے اپنے باپ کو بتایا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

نوجوان نے نابالغ لڑکی کا ریپ کردیا، متاثرہ نے اپنے باپ کو بتایا تو اس نے آگے ...
نوجوان نے نابالغ لڑکی کا ریپ کردیا، متاثرہ نے اپنے باپ کو بتایا تو اس نے آگے سے ایسی حرکت کردی کہ آپ کو بھی غصہ آجائے

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان کے ہاتھوں عصمت دری کا نشانہ بنانے والی نابالغ لڑکی نے جب اپنے باپ سے اس کی شکایت کی تو اس نے ملزم سے 50 ہزار روپے لے کر بے گناہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ضلع سہارنپور کے گاﺅں کوتوالی میں 30 اپریل کو ایک نوجوان نے 16 سالہ لڑکی کو باغ میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی نے گھر آکر اپنے باپ کو اس کے بارے میں بتایا تو اس نے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بجائے ملزم سے 50 ہزار روپے لے لیے اور بعد ازاں ایک بے گناہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے اس کے باپ نے ملزم اور پولیس کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسے اسی نوجوان کے حوالے کردیا جس نے اس کی آبرو ریزی کی تھی۔ ملزم نابالغ لڑکی کو پکڑ کر ایک رشتہ دار کے گھر لے گیا جہاں سے اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو دوبارہ پکڑ لی گئی۔

کئی روز کے جبرکے بعد لڑکی بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگی اور سیدھا ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے پولیس انسپکٹر، اپنے باپ اور ملزم سے جان کا خطرہ ہے اس لیے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -