’ہماری خود مختاری ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ حسن نثار نے خوفناک دعویٰ کردیا

’ہماری خود مختاری ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ حسن نثار نے خوفناک ...
’ہماری خود مختاری ہمارے ہاتھ سے نکل چکی ہے کیونکہ ۔۔۔ ‘ حسن نثار نے خوفناک دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ لوگوں کے ہاتھوں سے جب بنیادی ضروریا ت ہی نکل جائیں اور لوگوں کو بالکل ہی دیوار کے ساتھ لگادیا جائے تو پھر کیا ہوگا ؟دیکھیں اب ایک سال تک کیا ہوتاہے ؟ ہماری خود مختاری بنیادی طور پر ہاتھ سے نکل چکی ہے, ہم جو بجلی جلاتے ہیں اس کے بل کا تعین اب ہماری حکومت نہیں کرسکتی بلکہ وہ ورلڈ بینک کی ہدایات کے مطابق ہوتاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عوام بلی اور بلی کے بچے تونہیں ہیں ، ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے ، لوگوں کے ہاتھوں سے جب بنیادی ضروریا ت ہی نکل جائیں اور لوگوں کو بالکل ہے دیوار کے ساتھ لگادیا جائے تو پھر کیا ہوگا ؟دیکھیں اب ایک سال تک کیا ہوتاہے ؟انہوں نے کہا کہ ہماری خود مختاری بنیادی طور پر ہاتھ سے نکل چکی ہے ,ہم جو بجلی جلاتے ہیں اس کے بل کا تعین اب ہماری حکومت نہیں کرسکتی بلکہ وہ ورلڈ بینک کی ہدایات کے مطابق ہوتاہے  ۔ ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی رپورٹس کودیکھ کر پاکستان کی معاشی حالت کا اندازہ کیا جاسکتاہے ، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے لکھاہے کہ پاکستان کی آبادی کا تناسب پاکستان کی آمدن سے ڈبل ہے ۔

حسن نثار نے کہاہے کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ کم بچے خوشحال گھرانہ لیکن اب 22کروڑ ہوگئے ہیں اور منطق یہ ہے کہ ہر بچہ ایک منہ اوردو ہاتھ لیکر آتاہے لیکن بات یہ ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں بھی کھانے کو مانگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین کی بنیادی تعلیمات سے ایک یہ ہے کہ اعتدال اور میانہ روی اختیار کرو۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -