اناڑی موٹرسائیکل نہیں چلا سکتا ملک کیسے چلائے گا ؟ احسن اقبال کا سوال
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو انٹرنیشنل بھکاری بنادیا ہے ، اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا ملک کیسے چلائے گا ؟
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو انٹرنیشنل بھکاری بنادیا ہے ۔مسلم لیگ ن کے دور میں تاجر اور کسان خوشحال تھا ، حکومت نے ایک سال میں ملک کا ستیاناس کردیاہے ، پاکستان کا کسان اورمزدور طبقہ پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اناڑی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا ملک کیسے چلائے گا ؟
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے ، یہ کہتے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیاہے ۔