پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان تلف کردیا، کیا کچھ شامل تھا؟ جان کر بازاری کھانوں سے آپ کا اعتماد ہی اٹھ جائے گا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان تلف کردیا، کیا کچھ شامل تھا؟ ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان تلف کردیا، کیا کچھ شامل تھا؟ جان کر بازاری کھانوں سے آپ کا اعتماد ہی اٹھ جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیاء سے بھرے 6ٹرک سامان کو تلف کردیا گیا،سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی بھاری مقدار میں اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھوا کر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سالانہ سیمپلنگ مہم میں فیل شدہ برانڈز کی سپلائی مارکیٹ سے اٹھا کر تلف کر دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں مضر صحت اشیاء سے بھرے 6ٹرک سامان کو تلف کیا گیا۔17ہزار 300 کلو فیل شدہ برانڈز کے مصالحہ جات، 11ہزار400کلو ساسز اورکیچپ تلف کی گئی۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اورپنجاب فوڈ اتھارٹی پالیسی کے تحت تمام سامان ڈمپنگ سائٹ لے جا کر تلف کیاگیا۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سیمپلنگ مہم میں فیل ہونیوالی اشیائے خورونوش کو مارکیٹ سے اٹھواکر ضبط کیا گیا تھا۔مارکیٹ میں فروخت ہونیوالی اشیائے خورونوش کے نمونے لے کر لیبارٹری میں چیک کروائے جاتے ہیں۔فیل ہونے والے برانڈز کا سٹاک مارکیٹ سے اٹھوا کر ضبط اور تلف کر دیا جاتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح  کیا کہ صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام جاری رکھیں گے،عوام تک خالص اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -