”شہباز شریف ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے کا حصہ نہ بنائیں “، ایاز امیر کا دعویٰ

”شہباز شریف ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے کا حصہ نہ بنائیں “، ایاز امیر ...
”شہباز شریف ہاتھ جوڑ رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے کا حصہ نہ بنائیں “، ایاز امیر کا دعویٰ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ شہباز شریف ہاتھ جوڑ کرکہہ رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے کاحصہ نہ بنائیں ، واقفان حال نے بتایا ہے کہ شہباز شریف ترلے مار رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے میں شامل ہونے پر مجبور نہ کریں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جلسے میں شامل ہوجائیں گے لیکن دھرنے کا حصہ ہم کو نہ بنایا جائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ہم آئے روز مولانا فضل الرحمان کا ذکر کرتے ہیں ، شہباز شریف ہاتھ جوڑ کرکہہ رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے کاحصہ نہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ واقفان حال نے بتایا ہے کہ شہباز شریف ترلے مار رہے ہیں کہ مجھے کسی دھرنے میں شامل ہونے پر مجبور نہ کریں ، وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جلسے میں شامل ہوجائیں گے لیکن دھرنے کا حصہ ہم کو نہ بنایا جائے ۔

ایاز امیر کا کہناتھا کہ ہم نے عمران خان کی تقریر پر 15دن گزارہ کرلیاہے اور 15دن اور گزر جائیں گے ، اب یہ ملک تقریر پر چل رہاہے ۔ یہ مسائل اپنی جگہ پر ہیں لیکن یہ ہارے ہوئے گھوڑے اور مولانا فضل الرحمان بوریت کا نسخہ ہیں ، اس لئے کوئی اوربات میڈیا پر لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کو تیار کیا گیا تھا لیکن ان کے ساتھ جو ہوا، ان کا ورکر مرنے مارنے کیلئے تیار تھا لیکن ان کا جو حشر ہوا ! اس کا ثمر عمران خان لے گئے جوان کو 2018کو مل گیا لیکن طاہر القادری مارے گئے ۔

مزید :

قومی -