اپوزیشن نومبر میں کیا کرنے جارہی ہے؟سینئر صحافی سلمان غنی نے اندر کی بات بتادی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کا سلمان غنی نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رابطہ موجود ہے ، وہ دھرنے میں شامل ہوں یا نہ ہوں لیکن جلسہ میں شامل ضرور ہونگے ، اکتوبر کے بعد اپوزیشن اپنی نئی حکمت عملی بناسکتی ہے ، اس لئے نومبر بہت اہم ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملکی حالات درست نہیں ہیں ۔ اپوزیشن نظام کو کمزور نہیں کرتی بلکہ عوامی مسائل کواجاگر کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پرمولانافضل الرحمان کا دھرنا اور جلسہ چھایا ہواہے ، اگر حکومت ڈلیور کررہی ہوتی تو لوگ اس پر قطعاً توجہ نہ دیتے ۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے لوگوں کوبڑی امیدیں تھیں لیکن کچھ بھی نہیں ہوا ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں رابطہ موجود ہے ، وہ دھرنے میں شامل ہوں یا نہ ہوں لیکن جلسہ میں شامل ضرور ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے بعد اپوزیشن اپنے نئی حکمت عملی بناسکتی ہے ، اس لئے نومبر بہت اہم ہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کے ساتھ جاناچاہتی ہیں لیکن وہ نظام کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتیں ۔