’حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے انداز میں بیوقوفیاں کررہی ہیں کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری نے حیران کن دعویٰ کردیا

’حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے انداز میں بیوقوفیاں کررہی ہیں کیونکہ ۔۔۔ ‘ ...
’حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے انداز میں بیوقوفیاں کررہی ہیں کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئر تجزیہ کار حسن عسکری نے حیران کن دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ پا کستان کے مسائل حل کرنے کا لائحہ عمل نہ حکومت کے پاس ہے اور نہ اپوزیشن کے پاس ہے ، دونوں اپنے اپنے اندا ز میں بیوقوفیاں کررہی ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ وزیر اعظم کو تبدیل کرنے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کا لائحہ عمل نہ حکومت کے پاس ہے اور نہ اپوزیشن کے پاس ہے ، دونوں اپنے اپنے اندا ز میں بیوقوفیاں کررہی ہیں۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے مسائل کاحل نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازیوں کا محاذ کھولا ہواہے ، کبھی کہا جارہاہے کہ نومبر اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت تھی اس وقت بھی یہی باتیں ہوتی تھیں کہ یہ مہینہ اہم ہے اور وہ مہینہ اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس لئے ہوتاہے جب آپ کے پاس کوئی لائحہ عمل نہ ہواور آپ اپنے گروہی ، سیاسی اور ذاتی مفاد سے آگے سوچ ہی نہ سکیں ۔

مزید :

قومی -