وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشیر کے عہدے سے ہٹایا تو عون چوہدری کو بڑے عہدے سے نواز دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق مشیر اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی عون چوہدری کو چیئرمین سینسر بورڈ لگادیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ عون چوہدری کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا لیکن اب انہیں ایک اور عہدے سے نواز دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عون چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔