’ اس ایک وجہ سے اپوزیشن کو احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘ شاہزیب خانزادہ نے نشاندہی کردی

’ اس ایک وجہ سے اپوزیشن کو احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘ شاہزیب خانزادہ ...
’ اس ایک وجہ سے اپوزیشن کو احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘ شاہزیب خانزادہ نے نشاندہی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے کہاہے کہ حکومت کو عدلیہ سمیت دیگر اداروں کی حمایت حاصل ہے ،اس لئے اس وقت احتجاج کرنا اپوزیشن کے فائدے میں نظر نہیں آتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کاحق ہے لیکن اس سے کسی کی زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیے ۔ یہ کہنا کہ طاہر القادری نے بھی تو دھرنا دیا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر طاہر القادری نے غلط کیا تھا تو آپ بھی غلط کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی الگ قسم کی ہے اور اپوزیشن بھی الگ قسم کی ہے ، حکومت کو چاہئے کہ مولانا فضل الرحمان کومنائے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب سا منظر نظر آرہاہے کہ اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کو روک رہی ہے دھرنے کو اکتوبر سے آگے لے جائیں جبکہ حکومت بھی مدارس کے علماسے کہہ رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شامل نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اپوزیشن کو ایک کے بعد ایک دھچکا لگاہے اور ایک سال بعد حکومت اگر گرتی ہے تو اس سے معیشت درست نہیں ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کومختلف اداروں کی حمایت حاصل ہے ،اس لئے اس وقت احتجاج کرنا اپوزیشن کے فائدے میں نظر نہیں آتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -