وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل کس کو دینے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل کس کو دینے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل کس کو دینے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیل کی بحالی کیلئے اسے چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران پاکستان سٹیل کی حوالگی کے بارے میں بات کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران کئی ارب ڈالر کے ریلوے کی مین لائن ون (ML-1) کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران 5 معاملات اٹھائیں گے۔ وہ چین کو پاکستان سٹیل کی حوالگی کی بات کریں گے، ایم ایل ون کی ڈیل فائنل کریں گے، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے اور زرعی اور سوشل سیکٹرز میں معاہدے کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اعلیٰ حکام یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ سی پیک پر کام کی رفتار آہستہ نہیں ہونے دی جائے گی۔ چین کو یہ یقین دہانی بھی کرائی جائے گی کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود سی پیک کے اگلے مرحلے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز چین کے تین روزہ دورے پر جائیں گے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -