شاہ زین بگٹی کے 15سے زائد گارڈ زکا کم عمرلڑکے پر تشدد ، والد ہ نے پولیس پر جانبداری کا الزام لگادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلفٹن میں شاہ زین بگٹی کے 15سے زائد گارڈ زکا کم عمر لڑکے پر تشدد ، والدہ کی جانب سے پولیس پر شاہ زین بگٹی کا ساتھ دینے کا الزام ، رینجر ز کے آنے پر لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق درخشاں کیفے کلفٹن میں زین بگٹی کے 15سے زائد گارڈز نے کم عمر لڑکے پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کی ۔ متاثرہ لڑکے کی والد ہ کے مطابق اس کابیٹا جب صبا کمرشل کیفے پر کھانا لینے گیا تو زین بگٹی بگٹی کے گارڈز نے میرے بیٹے پر تشدد کیا ۔
خاتون نے بتایا کہ جب میرے بیٹے نے بھاگنے کی کوشش کی تو مسلح افرادنے ہوائی فائرنگ کردی ۔ خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے واقعہ کے بعد 15پر کال کی لیکن پولیس نے اس طرح کارروائی نہیں کی جس طرح کی جانی چاہئے تھی اور شاہ زین بگٹی اور اس کے گارڈ کا ساتھ دے رہی ہے ۔ بعدازاں رینجرز کے پہنچنے پر متاثرہ لڑکے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ درخشاں پولیس نے اے لیول کے طالبعلم نجم پر تشدد کرنے والے گارڈز کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تین گارڈز کوگرفتار کرلیاہے ۔