”میں جانتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر۔۔۔“،حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”میں جانتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر۔۔۔“،حامد میر نے تہلکہ ...
”میں جانتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر۔۔۔“،حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان آئیں گے اور جہاں تک میں جانتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر یوٹرن نہیں لیں گے ، تاجر تنظیمیں بھی مولانا فضل الرحمان کی پشت پر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حکومت کے بہت سے لوگ یہ دعویٰ کررہے تھے کہ مولانا فضل الرحمان نہیں آئیں گے لیکن مولانا فضل الرحمان آئیں گے اور جہاں تک میں جانتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر یوٹرن نہیں لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی تاجر تنظیمیں مولانا فضل الرحمان کے پیچھے ہیں اور ان سے کہہ رہی ہیں کہ آپ نے اپنے فیصلے پر یوٹرن نہیں لینا ۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے ٹیچرز اورڈاکٹرز بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -