اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے ، شیخ رشید

اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے ، شیخ رشید
اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے ، شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک نازک حالات سے گزررہاہے ، اپوزیشن سیاست چمکانے کیلئے بحران پیدا نہ کرے ۔

چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے ، چین کے دورے کے دوران ملکی معیشت سمیت مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی ۔

انہوںنے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے ۔ ملک اس وقت نازک حالات سے گزررہاہے ، اپوزیشن اپنی سیاست چمکانے کیلئے بحر ان پیدا نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سازش کا امکان ہے ۔

مزید :

قومی -