حکومت مو لانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے پر تنقید نہیں کرسکتی، مصطفی کمال نے واضح کردیا

حکومت مو لانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے پر تنقید نہیں کرسکتی، ...
حکومت مو لانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے پر تنقید نہیں کرسکتی، مصطفی کمال نے واضح کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے آزاد ی مارچ اوردھرنے پر تنقید نہیں کرسکتی کیونکہ وہ یہ سارے کام کرچکی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ موجودہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے آزاد ی مارچ اوردھرنے پر تنقید نہیں کرسکتی کیونکہ وہ یہ سارے کام کرچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے لیکر آج تک حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرتے اورنہ ہی ان کی جانب سے کبھی وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں کو اعتمادمیں لینے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے اور اس وقت جس قسم کے حالات ہیں ، ایسے میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو غیر جمہوری نہیں کہا جاسکتا ۔

مزید :

قومی -