حکومت کا بڑا اقدام، مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

حکومت کا بڑا اقدام، مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ ...
حکومت کا بڑا اقدام، مولانا فضل الرحمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ممتاز قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے  وفاقی وزیر کشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کی طرف سےجاری بیان کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات میں قانونی چارہ جوئی پر اتفاق کیا گیاہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور مولانا فضل الرحمن کے خلاف قانونی نکات پر پیرکو ایک مفصل پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -